مشرق وسطیٰ میں جنگ: پاکستان سے 97 پروازیں منسوخ، 58 کی پروازیں متوقع
Web Desk
7 March 2026
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے آج بھی ستانوے پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ اٹھاون پروازوں کے اڑان بھرنے کا امکان ہے۔ کراچی سے پچیس پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ تیرہ پروازیں متوقع ہیں۔ لاہور سے بائیس پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ سات پروازوں کے اڑان بھرنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد سے چھبیس پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ سولہ کے آپریشنل ہونے کی توقع ہے۔ پشاور سے دس پروازیں منسوخ ہوئیں اور چھ متوقع ہیں۔ سیالکوٹ سے پانچ پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ چار آپریٹ ہورہی ہیں۔ ملتان سے چھ پروازیں منسوخ ہوئی اور فیصل آباد سے 3 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ چار آپریٹ کی جارہی ہیں۔ آٹھ روز کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے ممالک کیلئے منسوخ کی جانے والی پروازوں کی تعداد تیرہ سو ہوگئی ہے۔ ادھر مشرق وسطیٰ کیلئے منسوخ ہونے والی عالمی پروازوں کی تعداد ستائیس ہزار چھ سو ہوگئی ہے۔ جبکہ دوحہ ائیرپورٹ نے ایک ہفتے بعد آج سے فلائٹ آپریشن جزوی بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026