ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع : انڈونیشیا کی ثالثی کی پیشکش
Web Desk
6 March 2026
انڈونیشیا نے ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کا بھی اعلان کر دیا ہے۔
غیر ملکی جریدے کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم اکثریتی ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع مزید جنگ کی صورت اختیار نہ کرے اور حالات کو سفارتی کوششوں کے ذریعے قابو میں رکھا جائے۔
تاہم ایران کے حوالے سے انڈونیشیا کی حکومتی پالیسی کو ملک کے اندر تنقید کا سامنا بھی ہے۔ بعض حلقوں کی جانب سے صدر پرابوو سوبیانتو کی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت میں تاخیر کی، جس پر عوامی اور مذہبی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
ملک کی ایک بڑی مذہبی تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران کے معاملے پر اپنی پالیسی پر نظرثانی کی جائے۔
ادھر بڑھتے دباؤ کے بعد صدر پرابوو سوبیانتو نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم کردہ امن بورڈ سے فلسطینیوں کو کوئی فائدہ نہ ہوا تو انڈونیشیا اس سے علیحدگی اختیار کر سکتا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق صدر نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران 160 سے زائد علما سے ملاقات میں کہی۔
انڈونیشین علما کونسل کے نائب سربراہ کے مطابق صدر نے کہا کہ انڈونیشیا امن بورڈ میں اس لیے شامل ہوا ہے تاکہ فلسطین کے مفادات کو آگے بڑھایا جا سکے۔ اگر یہ فورم آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مقصد سے ہٹ گیا تو انڈونیشیا اس سے الگ ہونے کے لیے تیار ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاسداران انقلاب کا امریکی بحری جہازوں اور 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
6 September 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو شہیدوں کے شہر لاڑکانہ آمد پر خوش آمدید، بلاول بھٹو
6 September 2026
6 ستمبر کا دن یاد دلاتا ہے کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی: صدر زرداری
6 September 2026
ایران کا برکس ممالک سے ایرانی خودمختاری کی خلاف ورزی کی مذمت کا مطالبہ
6 September 2026
شادی کی تقریب پر حملے میں استعمال ہتھیار امریکی ساختہ تھے، ایرانی عدلیہ
5 September 2026
ٹرمپ کے نمائندہ وفد کی روسی صدر سے ملاقات، 3 گھنٹے سے زائد مذاکرات جاری رہے
5 September 2026
ایران کا خودمختاری اور قومی مفادات کے دفاع کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
5 September 2026
ایران جنگ سے متعلق معلومات لیک ہونے کی امریکی تحقیقات، ذمے دار کی شناخت نہ ہو سکی
5 September 2026