LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

یومِ علیؓ پر کراچی میں تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

Web Desk

6 March 2026

حکومتِ سندھ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، 21 رمضان المبارک یومِ علیؓ کے موقع پر شہر بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، بدھ 11 مارچ 2026 کو کراچی کے تمام اسکولز اور کالجز بند رہیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ یہ چھٹی یومِ علیؓ کی مناسبت سے نکالی جانے والے ماتمی جلوسوں اور سکیورٹی انتظامات کے پیشِ نظر دی گئی ہے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے اس فیصلے پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، جبکہ 12 مارچ سے تمام اسکولز اور کالجز معمول کے مطابق دوبارہ کھلیں گے۔