الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کی حلقہ بندی میں 180 دن توسیع کی درخواست مسترد کر دی
Web Desk
6 March 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے حلقہ بندی کے عمل میں 180 دن کی توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق حلقہ بندی کے عمل کے لیے صوبائی حکومت سے مشاورت آئینی طور پر لازمی نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں ابتدائی حلقہ بندیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ان کی اشاعت 5 مارچ کو کر دی گئی ہے۔ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات وصول کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق قانون میں ممکنہ ترمیم کی خواہش حلقہ بندی کے جاری عمل کو روکنے کی بنیاد نہیں بن سکتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسمی حالات اور امن و امان کی صورتحال بھی حلقہ بندی کے عمل میں رکاوٹ نہیں بنتی۔
الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ صوبے کے 15 نئے اضلاع میں حلقہ بندی کے لیے صوبائی حکومت سے متعلقہ ڈیٹا اور نقشہ جات طلب کیے گئے ہیں تاکہ آئینی تقاضوں کے مطابق عمل مکمل کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026