ملک بھر میں غیر معمولی گرمی کی لہر کا خدشہ: این ڈی ایم اے نے 6 روزہ موسمی جائزہ جاری کر دیا
Web Desk
6 March 2026
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 6 سے 11 مارچ 2026 کے دوران ملک میں متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے جائزہ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مجموعی طور پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم 9 سے 11 مارچ کے دوران بعض مقامات پر آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ خطہ پوٹھوہار بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور میانوالی میں اسی دوران ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، ژوب، زیارت اور قلات سمیت شمالی بلوچستان میں 7 سے 9 مارچ کے دوران ہلکی بارش اور جزوی طور پر ابر آلود موسم متوقع ہے۔
خیبر پختونخوا میں 6 سے 11 مارچ کے دوران عمومی طور پر موسم خشک رہنے اور گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، پشاور اور صوابی سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔
ادھر سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں 6 سے 11 مارچ کے دوران جزوی ابر آلود موسم اور چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق خشک موسم اور درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث فصلوں کو متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026