پنجاب میں 17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی تجویز، آبی راستوں سے تجاوازات خاتمے کا فیصلہ
Web Desk
6 March 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے مستقل طور پر بچانے کے لیے ایک بڑے مشن کا آغاز کر دیا ہے۔ پوسٹ فلڈ انتظامات کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلے تین ماہ کے اندر فلڈ زونز سے تمام تجاوزات ختم کرائی جائیں گی اور آبی راستوں میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو کوئی سرکاری امداد نہیں ملے گی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں 17 مقامات پر منی ڈیم بنانے کی تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے چنیوٹ میں بند کی فیزیبلٹی رپورٹ کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اپناتے ہوئے مریم نواز نے ‘انفلیٹ ایبل ڈیم’ (Inflatable Dam) متعارف کرانے اور کالا باغ و سدھنائی کے مقامات پر آبی ذخائر کی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کی ری اسٹرکچرنگ، 8 نئے ونگز کے قیام اور ریسکیو 1122 کو جدید ترین آلات کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026