ایران میں آپریشن کا نیا مرحلہ: میزائل سازی کی صلاحیت ختم کر دیں گے، امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ
Web Desk
6 March 2026
امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران میں آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، اگلے مرحلے میں ایران کی میزائل پیداواری صلاحیت ختم کردیں گے۔ جنگ دو ماہ یا زیادہ بھی جاری رہ سکتی ہے۔ پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ جنگ ایک نئے اور اہم مرحلے میں داخل ہورہی ہے اور امریکی فورسز کو نمایاں برتری حاصل ہورہی ہے۔ امریکی افواج بتدریج ایرانی فضائی اور بحری حدود پر کنٹرول حاصل کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاسدارانِ انقلاب کو امریکی فوجی طاقت کے بارے میں شدید غلط فہمی تھی۔ ایران کو یقین تھا کہ امریکا اس جنگ کو آگے نہیں بڑھا سکے گا تاہم حالات اس کے برعکس ثابت ہورہے ہیں۔ پیٹ ہیگستھ کے مطابق امریکی فوج کے پاس جدید ہتھیاروں اور اسلحے کا وسیع ذخیرہ موجود ہے، جس کی بدولت مزید کارروائیوں کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنگ کی رفتار اور دورانیہ امریکا خود طے کرے گا۔ یہ جنگ چار ہفتے، آٹھ ہفتے یا اس سے بھی زیادہ عرصہ جاری رہ سکتی ہے۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کے ڈرون حملوں میں تیراسی فیصد کمی ہوئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز
21 June 2026
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت
21 June 2026
ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات
21 June 2026
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
21 June 2026
لندن: وائٹ سٹی کی عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک
21 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکہ ایران تکنیکی سطح کے مذاکرات آج سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے
21 June 2026