LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں 15 فیصد اضافہ

Web Desk

5 March 2026

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی بین الاقوامی پروازوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے جس سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی آمدنی بھی بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود سے یومیہ گزرنے والی پروازوں کی تعداد سات سو سے تجاوز کرگئی ہے، جبکہ اس سے قبل روزانہ پانچ سو پچاس سے چھ سو کے درمیان پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی تھیں۔

پروازوں میں اضافے کے نتیجے میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو اوور فلائنگ فیس کی مد میں یومیہ تقریباً آٹھ لاکھ ڈالر آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروازوں کی تعداد بڑھنے سے اتھارٹی کی یومیہ آمدنی میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث معطل ہونے والی فضائی سرگرمیوں کے بعد پانچ روز کے وقفے کے بعد دبئی سے ایک اماراتی فضائی کمپنی کی پرواز کراچی پہنچ گئی۔

یہ پرواز اٹھائیس فروری سے دبئی میں پھنسے مسافروں کو لے کر کراچی پہنچی جس میں تین سو سے زائد مسافر سوار تھے۔