چیف جسٹس سے پولیس سروس آف پاکستان کے پروبیشنری افسروں کی ملاقات
Web Desk
5 March 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان میں 42 پروبیشنری پولیس افسران کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔
چیف جسٹس نے اس موقع پر فوجداری نظامِ انصاف میں پولیس کے اہم کردار پر زور دیا اور کہا کہ انصاف کی فراہمی شفاف اور پیشہ ورانہ تفتیش پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا:
عدالتیں صرف شواہد کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہیں۔پولیس اور عدالتیں نظامِ انصاف کے کلیدی اور باہمی تکمیلی ادارے ہیں۔افسران قانون کی حکمرانی، دیانت اور انصاف کو مقدم رکھیں۔پولیس افسر شہریوں کے ساتھ شائستہ اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تربیت افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی اور انہیں بہتر انداز میں اپنے فرائض انجام دینے کے قابل بنائے گی۔یہ ملاقات پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت اور انصاف کے نظام کی بہتری کے لیے اہم قدم سمجھی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026