LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
نوجوانوں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے جمہوری ری سیٹ ضروری ہے: بلاول بھٹو پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال

ایران میں فوجی کارروائی میں مصنوعی ذہانت کے اہم کردار کا انکشاف

Web Desk

5 March 2026

امریکا اور اسرائیل کی ایران میں فوجی مہم میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پہلے 24 گھنٹوں میں ایک ہزار اہداف پر حملوں کے لیے اے آئی نظام کی مدد لی گئی جبکہ امریکی فوج نے جنگی کارروائیوں میں جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی۔

امریکی اخبار کے مطابق جنگی استعمال کی شرائط کے حوالے سے متعلقہ کمپنی اور امریکی حکومت کے درمیان سخت مذاکرات بھی ہوئے، کیونکہ اب اے آئی ٹیکنالوجی عسکری فیصلوں میں مرکزی حیثیت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران پر ممکنہ حملے سے قبل اے آئی سسٹم نے سیکڑوں اہداف کی نشاندہی کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت نے ہفتوں پر محیط جنگی منصوبہ بندی کو لمحوں میں تبدیل کر دیا۔ یہی ٹیکنالوجی دہشت گردی کے منصوبے ناکام بنانے میں بھی استعمال ہو رہی ہے جبکہ وینزویلا کے صدر کو پکڑنے والے ایک آپریشن میں بھی اے آئی کی مدد شامل تھی۔

امریکی اخبار کے مطابق فوج اور متعلقہ کمپنی کے درمیان خودکار ہتھیاروں اور نگرانی کے اختیارات پر اختلافات موجود ہیں، تاہم متبادل نظام آنے تک امریکی فوج موجودہ اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرتی رہے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ امریکی کمانڈرز جنگی کارروائیوں میں مصنوعی ذہانت پر تیزی سے انحصار کرنے لگے ہیں اور ناٹو سمیت دنیا کی کئی فوجیں بھی اسی طرز کے اے آئی نظام اپنا رہی ہیں۔