این ایچ اے کی آمدن 109 ارب تک پہنچ گئی، وزیراعظم کی زیرِصدارت اجلاس میں بریفنگ
Web Desk
5 March 2026
اسلام آباد میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان اور ان کی ٹیم کو این ایچ اے کی آمدنی میں نمایاں اضافے، موٹر ویز اور ہائی ویز پر حفاظتی اقدامات پر مؤثر عمل درآمد، سروس ایریاز کی بہتری اور دیگر اقدامات پر سراہا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ این ایچ اے کے ٹول پلازوں کی اوپن اور شفاف انداز میں نیلامی ایک احسن اقدام ہے، جبکہ موٹرویز کی مرمت کے دوران کام کے بہترین معیار کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2025 میں این ایچ اے کی آمدنی 66 اعشاریہ 8 ارب روپے سے بڑھ کر 109 ارب روپے تک پہنچ گئی، جس میں 63 فیصد اضافہ ٹول ٹیکس وصولی اور دیگر اقدامات کی بدولت ممکن ہوا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ موٹر ویز پر ایم ٹیگ استعمال کرنے والے صارفین کی شرح 20 فیصد سے بڑھ کر 81 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ ہائی ویز اور موٹر ویز پر ایکسل لوڈ کی پابندی کی شرح بالترتیب 90 اور 95 فیصد تک پہنچ گئی ہے جس سے حادثات میں کمی اور سڑکوں کی عمر میں اضافہ ہوا ہے۔
حکام کے مطابق موٹر ویز پر سروس ایریاز کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہوں پر بھی نئے سروس ایریاز قائم کیے جا رہے ہیں۔ اس سال موٹرویز پر ایئر ایمبولینس سروس متعارف کرانے کا منصوبہ ہے جبکہ تمام انٹرچینجز پر ریسکیو 1122 کی سروس ہر وقت دستیاب ہوگی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ این ایچ اے کے اپنے بجٹ سے لیاری ایکسپریس وے، ٹھوکر نیاز بیگ (این-5) اور اسلام آباد مری ایکسپریس وے کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی گئی ہے۔
وزیراعظم نے وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک ہوئے۔
متعلقہ عنوانات
معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر تقریب، مفکرِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش
2 May 2026
وزیراعظم کی نئے عراقی ہم منصب کو مبارکباد، تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
2 May 2026
گوجرانوالہ کے لیے 31.5 کلومیٹر طویل ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری
2 May 2026
محکمہ موسمیات کی آج سےبالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
2 May 2026
امریکہ نے مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی
2 May 2026
امریکا کی خلیج عمان میں ناکہ بندی، ایران کو تیل کی آمدن میں بھاری نقصان
2 May 2026
اڈیالہ جیل: بشریٰ بی بی سے ملاقات کی درخواست مسترد، وکلا کا جیل حکام پر قانون شکنی کا الزام
1 May 2026
رکاوٹوں کے باعث کام جاری رکھناممکن نہیں، گوادرمیں چینی کمپنی نے فیکٹری بند کردی،تمام ملازمین برطرف
1 May 2026