LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران بڑے بحران میں ہے۔آبنائے ہرمز فوری کھولنے کامطالبہ کیاہے، امریکی صدرکا دعویٰ متحدہ عرب امارات کی تیل پیداکرنے والی ممالک کی تنظیم اوپیک اوراوپیک پلس سے علیحدگی عوام کےلیے خوشخبری، 25کلوواٹ سے کم سولرصارفین کےلیے لائسنس کی شرط ختم امن کےفروغ کیلیے پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے، ایرانی سفیر ایران امریکا تنازع طے کرنے کےلیے پاکستان بہترین ثالثی کررہاہے، قطر آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب مشق جوڈیشل کمیشن، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس کیانی،جسٹس بابر،جسٹس ثمن کے تبادلوں کی منظوری حکومت یورپی یونین سے تجارتی تعلقات کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گی: وزیراعظم پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب صدر آصف علی زرداری کا ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر کا دورہ؛ عظیم چینی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا بجلی صارفین پر مزید بوجھ؛ قیمتوں میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، نیپرا آج سماعت کرے گی آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 8 مئی کو طلب؛ پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار اقوام متحدہ میں کانفرنس: امریکا اور ایران کے درمیان تندو تیز جملوں کا تبادلہ ایران نے 2 بحری جہازوں کو تحویل میں لینے کے امریکی اقدام کو مسلح ڈکیتی قرار دیدیا

ملک کی موجودہ صورتحال پر قومی یکجہتی کی ذمہ داری اقتدار والوں پر ہے، میجر (ر) فیض احمد فیض

Web Desk

5 March 2026

راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما میجر (ر) فیض احمد فیض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر پانچ سے اندر داخل ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جیل کے اندرونی حصے تک پہنچنے سے پہلے چھ مختلف مقامات پر چیکنگ کی گئی اور ملاقات سے قبل ان کے ہاتھ پر مہر بھی لگائی گئی۔ میجر فیض احمد فیض نے میڈیا کو مہر دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ اصل مہر ہے اور ان کی مکمل تلاشی اور چھان بین کی گئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ تقریباً دو گھنٹے جیل کے اندر رہے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں کیا قومی یکجہتی کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہیے؟ جس پر میجر (ر) فیض احمد فیض نے کہا کہ یہ اچھا سوال ہے، مگر یہ ان لوگوں سے پوچھیں جو اقتدار میں بیٹھے ہیں کہ وہ ملک کو کس سمت لے کر جا رہے ہیں۔