وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، مشرق وسطی پر اعتماد میں لیا
Web Desk
5 March 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطح کے وفد نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں اہم ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی بھی وفد کا حصہ تھے۔
ملاقات کے دوران وفد کو خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، بالخصوص افغانستان، ایران، مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی ممالک کے موجودہ بحران پر “ان کیمرہ” بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے جماعت اسلامی کی قیادت کو پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں اور علاقائی استحکام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اعتماد میں لیا۔
وفد کو خصوصی طور پر ایران اور خلیجی ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کے تحفظ اور ان کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے کیے گئے ہنگامی اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ حکومت نے واضح کیا کہ کشیدگی کے اس ماحول میں تارکینِ وطن کی حفاظت ریاست کی اولین ترجیح ہے۔
اس اہم مشاورتی بیٹھک میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چودھری بھی شریک تھے۔ سیاسی تجزیہ کار اس ملاقات کو قومی یکجہتی اور خارجہ پالیسی پر سیاسی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دے رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ڈی ایف سی وفد سے ملاقات: زراعت، توانائی اور معدنیات میں تعاون کا اعادہ
22 July 2026
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ہم منصب سے ملاقات: اقتصادی تعاون اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
22 July 2026
بھارتی نوجوانوں کی تحریک زور پکڑ گئی، ملک کے اندر اور باہر شدید احتجاج
22 July 2026
ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ کیلئے کانگریس سے مزید 87 ارب ڈالر مانگ لئے
22 July 2026
جوہری تنصیبات پر حملہ ہوا تو خطے میں امریکی اتحادیوں کے مفادات کو نشانہ بنائیں گے، ایران
22 July 2026
فرانسیسی ایئرلائن نے مشرق وسطیٰ کی پروازیں منسوخ کر دیں
22 July 2026
سعودیہ کا ملٹی پل عمرہ ویز متعارف، قیام کی انتہائی حد 90 روز مقرر
22 July 2026
آئی ایم ایف کا یوکرین کو 690 ملین ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
22 July 2026