سماج دشمن عناصر کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ضروری ہے، کھلا نہیں چھوڑ سکتے،مریم نواز
Web Desk
4 March 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں صوبے میں سیکورٹی صورتحال پر غور کیاگیا۔اجلاس میں آپریشن ضرب للحق میں کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کامیابی سے نواز رہا ہے
اجلاس میں پاک سرزمین کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کرنل گل فراز اور دیگرشہدا کو خراج عقیدت پیش کی گیا،اورصوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کو کچے کے ایریا میں سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساڑھے تین ماہ سے اغوا برائے تاوان کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ کچے میں سیف سٹی، تعلیمی اصلاحات اورصحت سمیت دس ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے لائے جا رہے ہیں، جبکہ پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ سماج دشمن عناصر کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ضروری ہے کھلا نہیں چھوڑ سکتے۔
اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ ہزاروں افراد کو واپس بھجوایا جا چکا ہے .وزیر اعلیٰ نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ۔
متعلقہ عنوانات
پنجاب میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، عظمیٰ بخاری
20 September 2026
اسلام آباد: پمز اسپتال میں 30 ستمبر تک ہائی الرٹ، عملے کی چھٹیاں محدود
20 September 2026
لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کا بالکل استعمال نہیں کیا جائے گا: بیرسٹر گوہر
20 September 2026
احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب کا نقصان ہوگا: وفاقی وزیر خزانہ
20 September 2026
خواتین کو نشانہ بنانا بدترین سیاسی انتقام اور شرمناک ہے؛ نظریے کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی
20 September 2026
علیمہ خان کی گرفتاری سے حکومت کی گھبراہٹ بے نقاب ہو گئی
20 September 2026
ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جنہم واصل، 6 جوان شہید
20 September 2026
جنید اکبر کا بیان افراتفری اور تباہی کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے: عطا تارڑ
20 September 2026