LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت افغان طالبان رجیم کیخلاف افغانستان فریڈم فرنٹ کا محاذ متحرک مریم نواز کا نیپال میں سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات، ملکی بندرگاہوں کی بہتری میں اہم پیشرفت مودی حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار، بھارتی نوجوان ایک مرتبہ پھر احتجاج پر مجبور ایران کی ترکیہ میں امریکی صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کے منصوبے کی تردید پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد مقرر مشعال ملک کا پمز ہسپتال کے اندر جانے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج

پاسداران انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز تباہ کر دیے : سینٹ کام کا دعویٰ

Web Desk

4 March 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز ایران کے خلاف مسلسل اور بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹ کام حکام نے بتایا کہ خطے میں امریکی فائر پاور کا دن رات استعمال جاری ہے، جس کا مقصد متحرک لانچرز (Mobile Launchers) کو تلاش کر کے تباہ کرنا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق، حالیہ حملوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور فضائی دفاعی نظام (Air Defense Systems) کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ سینٹ کام نے مزید واضح کیا کہ ایران کی میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس سمیت فوجی ایئر فیلڈز بھی امریکی نشانے پر ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی خبردار کیا ہے کہ ایران پر حملوں کی ایک “بڑی لہر” ابھی باقی ہے، اور یہ فوجی مہم 4 سے 5 ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہے۔