LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ وزیراعظم سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات، طیب اردوان کا اہم پیغام پہنچا دیا ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، ایرانی میڈیا ایران سے معاہدہ ہوا تو اسلام آباد جا سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1ارب 32 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ درآمدی گیس بند ہونے سے عارضی لوڈشیڈنگ، بحران جلد حل ہو جائیگا: وزیر توانائی پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کمانڈو و سپیشل فورسز مشق ’’جناح XIII کامیابی سے مکمل وزیراعظم دوحہ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، امیرِ قطر سے ملاقات متوقع حج آپریشن 2026 میں بڑی پیش رفت؛ ‘روڈ ٹو مکہ’ پراجیکٹ کے لیے سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا اہم کردار ادا کر رہا ہے: دفتر خارجہ معاشی استحکام کی جانب بڑی پیش رفت؛ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو منتقل کر دیے پاکستان نیوی کا مقامی اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ لبنان اور اسرائیل 34 برس بعد آج براہ راست بات چیت کریں گے: ٹرمپ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز امریکا کی آبنائے ہرمز میں اشتعال انگیز کارروائیاں، ایران نے نتائج سے خبردار کر دیا

ایران پر حملے کا مقصد اسرائیلی اثر و رسوخ پاکستانی سرحد تک لانا ہے: خواجہ آصف

Web Desk

3 March 2026

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کا اصل مقصد اسرائیل کے اثر و رسوخ کو پاکستان کی سرحدوں تک پھیلانا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صیہونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہے اور اسلامی دنیا پر مسلط تمام جنگوں کے پیچھے صیہونی ریاست کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی معاہدے پر رضا مندی کے باوجود اس پر جنگ مسلط کی گئی تاکہ پاکستان کو ہر طرف سے دشمنوں میں گھیر کر ایک دست نگر ریاست بنایا جا سکے۔ خواجہ آصف نے عوام پر زور دیا کہ وہ سیاسی اختلافات کے باوجود اس ازلی دشمن کے عزائم کو سمجھیں۔