ایران نے لمبی جنگ کی تیاری مکمل کررکھی ہے : علی لاریجانی
Web Desk
3 March 2026
سیکرٹری جنرل ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران نے لمبی جنگ کے لیے مکمل تیاری کر رکھی ہے اور ہم اپنی چھ ہزار سالہ تہذیب کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔
علی لاریجانی نے زور دے کر کہا کہ قیمت کچھ بھی ہو، دشمن کو اندازے لگانے کی غلطی پر ضرور پچھتانا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 300 سال کی طرح اس بار بھی جنگ میں پہل ایران کی طرف سے نہیں کی گئی۔
دوسری جانب ایران کی عبوری لیڈر شپ کونسل کے رکن آیت اللّٰہ علی رضا عرافی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملہ غلط فہمی اور غیر درست تخمینوں کا نتیجہ ہے۔ اپنے پہلے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف غیر مناسب اور غیر منصفانہ اقدامات کیے۔
آیت اللّٰہ علی رضا عرافی نے مزید کہا کہ قیادت کونسل مستعدی اور مکمل تیاری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے گی۔
متعلقہ عنوانات
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب
28 August 2026
اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
28 August 2026
مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش
28 August 2026
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور
28 August 2026
امریکی قونصل خانہ کراچی کا لنکن کارنر میں “روڈ ٹو لبرٹی” بانیانِ امریکہ میوزیم نمائش کا باقاعدہ آغاز
28 August 2026
ایشین گیمز 2026ء: شرکاء کی تعداد 17 ہزار تک پہنچ گئی، منتظمین کو رہائش کے بحران کا سامنا
28 August 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت
28 August 2026
سانحہ پمز: راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ
28 August 2026