رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا، پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں دیکھا جاسکے گا
Web Desk
3 March 2026
رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا جسے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں دیکھا جا سکے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق اس دوران چاند سرخی مائل رنگ اختیار کر لے گا جس سے آسمان پر دلکش منظر دکھائی دے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن ایک بجکر چوالیس منٹ پر ہوگا جبکہ دوپہر دو بجکر پچاس منٹ پر چاند کو باقاعدہ گرہن لگنا شروع ہوگا۔
شام چار بجکر پانچ منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہوگا اور چار بجکر چونتیس منٹ پر یہ اپنے عروج پر پہنچ جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام پانچ بجکر تین منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہوگا، جبکہ جزوی گرہن کا اختتام شام چھ بجکر سترہ منٹ پر ہوگا۔ رات سات بجکر تیئیس منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں چاند طلوع ہونے کے وقت گرہن جزوی طور پر دکھائی دے گا، جس سے شہریوں کو ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے کا موقع ملے گا۔
چاند گرہن ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکا اور دیگر کئی علاقوں میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز
21 June 2026
پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے۔
21 June 2026
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ایرانی وفد سے اہم ملاقات، باضابطہ مذاکرات سے قبل مشاورت
21 June 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ہمارے حق میں ہیں: ایرانی صدر
21 June 2026
ایران امریکہ مذاکرات آج: وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات
21 June 2026
رکن سندھ اسمبلی نعیم احمد کھرل جگر کی بیماری کے باعث انتقال کر گئے
21 June 2026
قومی اسمبلی: 29 وزارتوں اور ڈویژنوں کے 40 کھرب 48 ارب کے 89 مطالبات زر منظور
21 June 2026
پاکستان ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر عملدرآمد کیلئے کردار ادا کرے گا: دفتر خارجہ
21 June 2026