LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جرمنی کے روس مخالف اقدامات کا سخت جواب دیا جائے گا، روسی وزارت خارجہ پرامن جوہری توانائی میں روس، چین کا کلیدی شراکت دار ہے: صدر پوتن سینٹ کام نے سیرک میں ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کر دی ایرانی بارڈر گارڈز نے سمگل شدہ ایندھن لے جانے والا بحری جہاز قبضے میں لے لیا ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی گراوٹ، ایک امریکی ڈالر 22 لاکھ ایرانی ریال کا ہو گیا ایران نے ابنائے ہرمز سے بغیر قواعد گزرنے والے مزید 11 بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کر دیا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا کنگ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملاقات، محسن نقوی سے کرکٹ اور امن پر گفتگو ایران کی نئی حکمت عملی امریکی مفادات کی بنیادیں ہلا دے گی: محسن رضائی محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات ایران کے راستے غیر قانونی عراق جانیوالے 17 مسافروں کیخلاف مقدمہ درج عالمی شہرت یافتہ مصری قرّاء کرام پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر مذہبی امور کا خیر مقدم چینی صدر کی مصری ہم منصب سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کے جامع حل پر زور آزاد کشمیر حکومت کا 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سجاد حسین حکومتی احکامات کی عدم تعمیل پر معطل

پشاور میں امریکی قونصل خانہ عارضی طور پر بند

Web Desk

2 March 2026

پاکستان کے دارالحکومت میں موجود امریکی ایمیسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پشاور میں امریکی قونصل خانہ سے عارضی طور پر اپنا آپریشن معطل کر رہا ہے۔

بیان کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ معمول اور ہنگامی نوعیت کی تمام قونصلر خدمات فراہم کرتا رہے گا، جبکہ تین مارچ سے معمول کی سروسز مکمل طور پر بحال کر دی جائیں گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق کراچی اور لاہور میں ٹریفک رکاوٹوں کے باعث تین مارچ کو ویزا اور قونصلر تقرریاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ متعلقہ درخواست گزاروں کو نئی تاریخ سے آگاہ کیا جائے گا۔

امریکی حکام نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اپنے اہلکاروں کی ملک بھر میں نقل و حرکت محدود رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی خبروں پر نظر رکھیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔