LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار کی شاہِ اردن سے ملاقات، فلسطین اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال 30 دن تک بغیر دھوئے پہنے جانے والی ٹی شٹ متعارف فرانسیسی خبر رساں ادارے کی صحافی کرسٹینا کیلئے انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان پیٹریاٹ میزائل بنانے پر امریکا اور یوکرین کے مذاکرات، ٹرمپ کے تحفظات برقرار امریکا، چین اور روس کے درمیان محدود نوعیت کی نئی شراکت داریاں قائم جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے حملے، ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی وزیر اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے ایران سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں، بات چیت جاری ہے: امریکی صدر سعودی عرب نے کشیدگی میں کمی کیلئے مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھنا ناگزیر قرار دیدیا چین کا افریقی ممالک میں ایبول کی وبا کے انسداد میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کانگو میں ایبولا کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے نئی ویکسین کی آزمائش شروع کردی: ڈبلیو ایچ او ایران کی نئی امریکی کارروائی پر خلیج کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی وارننگ آبنائے ہرمز پر ایران کو محدود کنٹرول دینے کی تجویز زیر غور امریکا، ایران اور عمان کا آج آبنائے ہرمز سے متعلق عبوری معاہدے کا اعلان متوقع

چین کی ایران کی خودمختاری کے دفاع میں مکمل حمایت کا اعلان

Web Desk

2 March 2026

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ تہران کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق چین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا ناگزیر ہے اور تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کو موجودہ صورتحال کے پھیلاؤ اور لڑائی کے دائرہ کار میں اضافے پر گہری تشویش ہے۔

ترجمان کے مطابق تمام فریقین فوری طور پر فوجی کارروائیاں بند کریں اور تنازع کے پھیلاؤ سے گریز کریں، کیونکہ چین بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔