LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے محسن نقوی سے ملاقات خاندان کو اعتماد میں لیے بغیر کی:علیمہ خان  شکیرا کے فیفا ورلڈ کپ 2026 گانے کی ویڈیو جاری، میسی اور امباپے سمیت عالمی ستارے شامل پاکستان اور چینی کمپنیوں کے درمیان 7 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں پر دستخط ایران کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ تعاون پر زور 8ذوالحج: مناسک حج کا آغاز، 20 لاکھ سے زائد عازمین منیٰ پہنچنے لگے بلوچستان حملہ پوری قوم کے دل پر وار ہے: نواز شریف واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری، فون نمبر کے بغیر یوزر نیم سے چیٹ ممکن ہوگی امریکی صدر ٹرمپ کا ایران امریکا جنگ کو ’الوداع‘ کا اشارہ، اے آئی تصویر اور پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی ٹرین دھماکے سمیت بلوچستان میں بڑھتی بدامنی پر انسانی حقوق کمیشن کا شدید تشویش کا اظہار بھارت میں شدید ہیٹ ویو، درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز، 16 افراد جان کی بازی ہار گئے ویرات کوہلی ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ ملائے بغیر گزر گئے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید پاکستان : اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن متاثر ، 83 پروازیں منسوخ حجاج کے تحفظ کیلئے جامع دفاعی انتظامات مکمل، مقدس مقامات کی فضائی نگرانی سخت عید تعطیلات میں تبدیلی، سندھ میں 26 سے 28 مئی تک چھٹیاں ہوں گی  بیوی کی رضامندی کے بغیر خلع ممکن نہیں:سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

500امریکی واسرائیلی اہداف کونشانہ بنایاجاچکا، طویل جنگ کی تیاری کررہےہیں، ایران

Web Desk

2 March 2026

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ کے  تیسرے روز تک مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل سے وابستہ 500 اہداف کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سےبیان میں کہا گیا کہ اب تک ایرانی مسلح افواج نے 60 اسٹریٹیجک اہداف اور 500 امریکی فوجی ٹھکانوں اور صہیونی ریاست  کے اہداف پر حملے کیے ہیں۔

بیان کے مطابق ان کارروائیوں میں اب تک 700 سے زائد ڈرونز اور سیکڑوں میزائل داغے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکاکے برعکس ایک طویل جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔

انھوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام لکھا کہ گذشتہ تین سو سالوں میں، ایران نے کوئی جنگ شروع نہیں کی ہے، ہماری بہادر مسلح افواج نے اپنے دفاع کے سواکسی حملے میں حصہ نہیں لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قیمت سے قطع نظرہم اپنا اور اپنی 6000 سال پرانی تہذیب کا بھرپور طریقے سے دفاع کریں گے۔  ہم دشمن کو ان کے غلط حساب کتاب پر پچھتاوا دلائیں گے۔