آیت اللہ خامنہ ای شہید کی اہلیہ نے بھی جام شہادت نوش کرلیا
Web Desk
2 March 2026
آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی بیوہ منصوره خجستہ باقرزاده نے اسپتال میں دوران علاج جام شہادت نوش کرلیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق 79سالہ منصوره خجسته باقرزاده کو اسی حملےکے بعد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس میں ان کے شوہر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے تھے۔
انہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی بیوہ کوما میں ہیں۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل حملے میں خامنہ ای کے خاندان کے دیگر افراد بھی شہید ہوگئے جن میں ایک بیٹی، داماد اور ایک پوتا بھی شامل ہے۔
منصوره خجست باقرزاده 1947 میں ایران کے مذہبی شہر مشہد میں ایک مذہبی اور بااثر خاندان میں پیدا ہوئیں۔ان کے والد ایک معروف تاجر تھے جبکہ ان کے بھائی حسن باقرزاده ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے نائب سربراہ بھی رہ چکے تھے۔منصورہ خجستہ باقرزادہ کی 1965 میں آیت اللہ علی خامنہ ای سے شادی ہوئی تھی اور ان کے چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزا استثنیٰ کا معاہدہ
23 November 2026
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
23 November 2026
یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
23 November 2026
وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے
23 November 2026
پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال
23 November 2026
انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی
23 November 2026
بھارت میں جنگی مشق کے دوران 2 فوجی ٹینک تلے کچلے گئے
23 November 2026
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور
23 November 2026