LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش قومی اسمبلی اور سینیٹ میں سانحہ پمز پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی قرارداد منظور امریکی قونصل خانہ کراچی کا لنکن کارنر میں “روڈ ٹو لبرٹی” بانیانِ امریکہ میوزیم نمائش کا باقاعدہ آغاز ایشین گیمز 2026ء: شرکاء کی تعداد 17 ہزار تک پہنچ گئی، منتظمین کو رہائش کے بحران کا سامنا وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت سانحہ پمز: راجہ پرویز اشرف کا قومی اسمبلی میں شدید احتجاج، پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ سینیٹ اجلاس: سانحہ پمز پر اپوزیشن و حکومت کے درمیان شدید نوک جھونک، پالیسی اصلاحات کا مطالبہ سپریم کورٹ کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست وصول کرنے سے انکار اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے: سینیٹر پرویز رشید میچ کے وقفے میں عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو نشر، پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج ریاست امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار، پمز ہسپتال کے افسران و سٹاف کی غفلت ثابت

ٹرمپ نے سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کا اعلان کر دیا

Web Desk

17 November 2025

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کیے جائیں گے۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج امریکا پہنچ رہے ہیں اور ہم سعودی عرب کو جدید لڑاکا طیارے فراہم کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب امریکا سے 48 ایف 35 طیارے خریدنے کا خواہاں ہے، جن کی مجموعی مالیت کئی ارب ڈالر ہے۔ سعودی ولی عہد وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملاقات میں دفاع، مصنوعی ذہانت (AI) اور شہری نیو کلیئر پروگرام سمیت مختلف معاملات پر بات چیت ہوگی۔ سعودی عرب امریکا سے باقاعدہ سکیورٹی ضمانت کا خواہاں ہے، جبکہ امریکی صدر مئی میں سعودی عرب کے دورے کے دوران کیے گئے 600 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم ہونے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا کہ جرائم کے بڑھتے ہوئے علاقوں میں فوج تعینات کی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے فیفا ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے لیے ٹاسک فورس کے قیام کا بھی اعلان کیا۔