کراچی:امریکی قونصل خانہ تصادم،جاں بحق 7 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
Web Desk
1 March 2026
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جاں بحق ہونے پر امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے 7 افراد کی نماز جنازہ اتوار کے روز نمائش چورنگی پر ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ آیت اللہ غلام عباس رئیسی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر مولانا ناظر عباس تقوی نے حضرت علی اکبر کے مصائب بیان کیے جبکہ شادمان رضا نے نوحہ خوانی کی۔
نماز جنازہ میں ملت جعفریہ کے علمائے کرام اور مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، امیر کراچی منعم ظفر، قاضی احمد نورانی، نثار احمد قلندری اور عقیل موسیٰ سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء اور پاکستان تحریک انصاف کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
شرکاء نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔ علمائے کرام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا مشن جاری رکھا جائے گا۔
جنازے میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ترجمان آئی ایس او کے مطابق جاں بحق تین افراد کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی جا رہی ہے جبکہ مزید چار افراد کی میتیں تدفین کے لیے گلگت روانہ کی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026