ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری بند کرنے کا اعلان کردیا
Web Desk
17 November 2025
ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ون وے ویزا فری انٹری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق 22 نومبر سے ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ایسے متعدد واقعات کے بعد کیا گیا ہے جن میں بھارتی شہریوں کو ملازمت کے جھوٹے وعدوں یا دوسرے ممالک تک لے جانے کے بہانے ایران بلایا گیا اور وہاں پہنچنے پر کئی افراد کو اغوا کر کے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔
بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایرانی حکومت نے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کے لیے دستیاب ویزا فری سہولت معطل کر دی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے اس سہولت کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔
اب 22 نومبر سے تمام عام بھارتی پاسپورٹ ہولڈرز کو ایران میں داخلے یا وہاں سے تیسرے ملک جانے کے لیے پہلے سے ویزا حاصل کرنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
فیفا نے قطر کے فٹبالر عاصم مدیبو پر 5 میچز کی پابندی عائد کر دی
24 June 2026
گوگل سرچ ٹریفک کم ہونے کی وجہ سامنے آگئی
24 June 2026
ایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
24 June 2026
میٹا نے کم قیمت ’اے آئی اسمارٹ چشمے‘ متعارف کرا دیے
24 June 2026
ایک ہزار عمرہ زائرین شاہ سلمان کے شاہی مہمان بنیں گے
24 June 2026
عالمی مالیاتی ادارے بارکلے نے پاکستان کے خودمختار ڈالر بانڈز کی درجہ بندی اپ گریڈ کر دی۔
24 June 2026
اسرائیل نے خطے میں نیا محاذ کھولنے کی تیاری شروع کردی
24 June 2026
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں پھر بڑی کمی
24 June 2026