LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو عمانی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کیساتھ بات چیت کو تعمیری قرار دے دیا امریکا اور ایران نے نئی جنگ بندی پر اتفاق کرلیا: روسی میڈیا کا دعویٰ اسلامی اقوام میں بیداری اور اتحاد دشمن کی سازشوں کا واحد توڑ ہے، ایرانی صدر عمان کے ساتھ معاہدے کا مطلب آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنا نہیں، کاظم غریب آبادی کینیڈا نے تقریباً 700 امریکی مصنوعات پر 15، 25 اور 50 فیصد ٹیرف لگا دیے ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق امریکا نے عالمی سلامتی خطرے میں ڈال دی: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید،ایرانی سرکاری میڈیا

Web Desk

1 March 2026

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے شہادت کی  تصدیق کردی۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای ہفتہ کو امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔سپریم لیڈر کی شہادت پر  ایران  میں 7 روزہ تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے حملوں میں سپریم لیڈر خامنہ ای کی بیٹی اورنواسے کی شہادت کی بھی تصدیق کردی۔اور بتایا کہ حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کے داماد اور بہو  بھی شہید ہوگئیں۔

اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے کہا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر ساتھیوں کے ہمراہ زیر زمین بینکر میں تھے، آیت اللہ علی خامنہ ای کےکمپاؤنڈپر 30 بم گرائےگئے۔ ایرانی سپریم لیڈر درجنوں ساتھیوں سمیت مارے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  آیت اللہ علی خامنہ ای کی میت کی تصویر امریکی صدر کو دکھائی گئی۔ادھر بر طانوی میڈیا نے بھی اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا تھا کہ خامنہ ای کی لا ش مل گئی ہے۔

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو  نے بھی اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ  ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایرانی سپریم لیڈرخامنہ اب نہیں رہے۔ان کا کہنا تھاکہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈربھی مارے گئے ہیں، خامنہ ای کے کمپاؤنڈ کو تباہ کردیاگیا۔اورسینئر جوہری حکام بھی مارے گئے اور آنے والے دنوں میں مزید ہزاروں اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔

گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بحری اور فضائی حملے کیے جن میں 201 ایرانی شہری شہید اور 747 زخمی ہوئے تھے۔