LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی برطانیہ نے امریکا ایران جنگ میں پاکستان کا کردار سراہا: اسحاق ڈار فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال سپریم کورٹ نے کے پی ملازمین کی سینیارٹی کیس کا فیصلہ سنا دیا مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش

ایران کا امریکی بحری بیڑے یوایس ایس ابراہم لنکن پر میزائل حملے کا دعویٰ

Web Desk

1 March 2026

ایران کے پاسدران انقلاب نے امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس ابراہم لنکن پر چار بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکہ نے ایران کے اس دعوے پر تاحال کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔

یو ایس ایس ابراہم لنکن امریکہ کا پانچواں طیارہ بردار بحری جہاز ہے جس میں جدید ترین ایف-35 اسٹیلتھ جیٹ طیارے شامل ہیں۔ یہ طیارے دُشمن کے ریڈار سے بچنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

اس بحری بیڑے میں اسٹرائیک گروپ کے پاس ٹوماہاک کروز میزائلوں سے لدے ڈسٹرائر بھی ہیں اور عام طور پر اس کے ساتھ جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوز بھی ہوتی ہے جو یہی میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔تصدیق شدہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق یوایس ایس ابراہم لنکن کو  15 فروری کو عمان کے ساحل پر دیکھا گیا تھا۔