انتقام کا فرض اداکرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے، ایرانی صدر
Web Desk
1 March 2026
ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں اورآیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی صدرمسعودپزشکیان کا پہلاردعمل سامنے آگیا۔۔ کہتےہیں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت مسلمانوں کےخلاف اعلان جنگ ہے۔
ایرانی صدرکاکہناتھاکہ انتقام کو اپنا جائز حق اور فرض سمجھتےہیں، انتقام کافرض اداکرنےکی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای ثابت قدم، تدبیر میں عمیق اور راہِ حق میں استقامت کے پیکر تھے۔انہوں نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای عزت، حکمت اور استقامت کا ایک دائمی ورثہ چھوڑ گئے،ایسی عظیم شخصیت کی شہادت بلاشبہ ایک بڑا نقصان اور دل خراش غم ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
28 August 2026
روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث
28 August 2026
پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
28 August 2026
پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد
28 August 2026
پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں
28 August 2026
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
28 August 2026
این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
28 August 2026
ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا
28 August 2026