LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا روسی اخبارات میں سی آئی اے چیف کے دورہ ماسکو، برطانیہ کو روسی انتباہ اور سوئس پابندیوں کے مستقبل پر بحث پنجاب اسمبلی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور پاکستان کے پورٹ سسٹم میں اصلاحات، 85 اقدامات پر عملدرآمد پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا این ای ڈی یونیورسٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ایران نے امریکی پابندیوں کو ریاستی دہشتگردی قرار دے دیا ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن حاصل کرلی برطانیہ نے امریکا ایران جنگ میں پاکستان کا کردار سراہا: اسحاق ڈار فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال سپریم کورٹ نے کے پی ملازمین کی سینیارٹی کیس کا فیصلہ سنا دیا مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17 ویں وزیراعظم منتخب اسحاق ڈار کی سعودی اور ترک وزرائے خارجہ سے گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ معاہدے میں شمولیت کی دعوت ملی تو ضرور غور کریں گے: بنگلہ دیش

ایران، امریکا، اسرائیل کشیدگی: پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 184 پروازیں منسوخ

Web Desk

1 March 2026

ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث 10 ملکوں کی فضائی حدود مسلسل بند ہونے سے پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 184 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ایران، عراق، اسرائیل، کویت، بحرین، قطر اور شام کی فضائی حدود مکمل طور پر بند ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات، لبنان اور اردن کی فضائی حدود بھی گزشتہ روز سے پروازوں کے لیے بند ہیں۔

کراچی سے دبئی، شارجہ، دوحہ، نجف، استنبول، ابوظہبی، مسقط، بحرین اور تہران کی 42 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ لاہور سے ابوظہبی، دمام، تہران، دبئی، دوحہ، مسقط، راس الخیمہ، شارجہ اور بحرین کی 40 پروازیں منسوخ ہیں۔ اسلام آباد سے دبئی، دوحہ، دمام، مسقط، کویت، ابوظہبی، ریاض، بحرین اور شارجہ کی 36 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔

پشاور سے دوحہ، دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور جدہ کی تمام 18 غیر ملکی پروازیں منسوخ ہیں۔ ملتان سے دوحہ، مسقط، ابوظہبی، شارجہ، دبئی اور جدہ کی 22 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ فیصل آباد سے دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کی تمام 12 غیر ملکی پروازیں منسوخ ہیں۔

سیالکوٹ سے ابوظہبی، جدہ، دبئی، شارجہ، دمام اور مسقط کی 12 پروازیں منسوخ ہیں جبکہ کوئٹہ سے دبئی کی دونوں غیر ملکی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ دبئی اور ابوظہبی سمیت امارات کے تمام ہوائی اڈے آج بھی بند ہیں۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر کھلی اور محفوظ ہے۔ سعودی عرب کی فضائی حدود بھی کھلی ہیں اور وہاں پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ ترکیہ میں فلائٹ آپریشن بحال ہے اور ترکش ایئر کی پروازیں متبادل طویل راستے اختیار کر رہی ہیں۔