LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

کراچی: امریکن قونصلیٹ کے باہر پرتشدد احتجاج، وزیر داخلہ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

Web Desk

1 March 2026

امریکن قونصلیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

وزیر داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ حساس تنصیبات کی سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستوں کا تعین کیا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیر داخلہ سندھ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل الرٹ ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر افواہوں سے گریز کریں اور مستند معلومات کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔