LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

آبنائے ہرمز بند، خلیج فارس میں جہاز پھنس گئے، عالمی تجارت کو دھچکا

Web Desk

28 February 2026

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد عالمی بحری تجارت شدید بحران سے دوچار ہو گئی ہے۔ یونانی جہاز رانی مرکز کے ذرائع کے مطابق صورتحال غیر یقینی اور تشویشناک ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یورپ سے ایشیا آنے والے تجارتی جہازوں کو نہر سوئز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ متعدد جہاز بحیرہ روم میں لنگر انداز ہو کر صورتحال واضح ہونے کے منتظر ہیں۔

سعودی عرب کی دمام بندرگاہ میں موجود جہازوں کو بھی فوری طور پر بندرگاہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خلیج فارس میں ایک وقت میں ڈیڑھ سو تک تیل بردار اور کارگو جہاز موجود ہوتے ہیں۔ موجودہ حالات میں کئی جہازوں نے اپنی شناختی نظام اور روشنیاں بند کر دی ہیں، جس سے خطرات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خلیج فارس اور بحیرہ روم میں رکے جہازوں اور ان کے عملے کو شدید خطرات لاحق ہیں جبکہ مالی نقصان بھی بھاری ہوگا۔ درمیانے اور بڑے جسامت کے جہازوں کا یومیہ جرمانہ بیس ہزار سے ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایل پی جی کی عالمی قیمت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور یہ 700 سے 750 ڈالر فی ٹن تک جا سکتی ہے، جبکہ خام تیل کی قیمتوں پر اثرات چند روز میں واضح ہوں گے۔