ایران کی صورتحال پر ہنگامی ہدایات، وزیراعظم کا سیکیورٹی اداروں کو مکمل الرٹ رہنے کا حکم
Web Desk
28 February 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام متعلقہ ادارے موجودہ حالات کے پیش نظر فوری اور جامع حفاظتی انتظامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دیں۔
اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ایران کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ہدایت جاری کی کہ ایران میں مقیم پاکستانیوں کو بحفاظت وطن واپس لانے کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو آذربائیجان کے ذریعے پاکستان منتقل کیا جائے اور اس مقصد کے لیے متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج ملکی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
اجلاس میں اہم وفاقی وزرا، صوبائی چیف سیکرٹریز، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری، معلومات دینے والے کے لیے 1 لاکھ روپے انعام کا اعلان
29 August 2026
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان
29 August 2026
معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی
29 August 2026
آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن
29 August 2026
پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار
29 August 2026
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 31 اگست کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا
29 August 2026
پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک
29 August 2026
کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم
29 August 2026