LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا سے مذاکرات میں اب بھی بڑا فاصلہ موجود ہے، ایرانی اسپیکر واشنگٹن:ایران صورتحال پر اہم اجلاس، صدر ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فون پر گفتگو خلیج میں لنگرانداز جہاز  حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق

پاک افغان کشیدگی : امریکا کا پاکستان کی حمایت کا اعلان

Web Desk

28 February 2026

امریکا نے طالبان رجیم کے خلاف پاکستان کی کھل کر حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ میں سیاسی امور کی سیکرٹری ایلیسن ہوکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امریکا افغان طالبان کی جانب سے حملوں کے خلاف پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔

ایلیسن ہوکر کے مطابق ان کی پاکستانی سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی جس میں خطے کی حالیہ کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا صورت حال کو قریب سے دیکھ رہا ہے اور پاکستان کو طالبان کی جانب سے ہونے والے حملوں کے خلاف اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔

ادھر اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ بہتر انداز میں معاملات چلا رہا ہے اور وہ اس تنازع میں مداخلت نہیں کریں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس باصلاحیت وزیر اعظم اور جنرل موجود ہیں، جن کی قیادت قابلِ احترام ہے اور وہ ان دونوں شخصیات کی قدر کرتے ہیں۔