پاک افغان جھڑپوں پر شدید تشویش، چین، برطانیہ اور روس کا تحمل کا مشورہ
Web Desk
28 February 2026
اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جھڑپوں پر عالمی برادری نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے فوری کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں اور اختلافات کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ چین نے فوری طور پر لڑائی روکنے اور کشیدگی کم کرنے کے اقدامات پر زور دیا۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ نے بھی دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ صورتحال کو مزید بگاڑنے سے گریز کریں اور فوری اقدامات کے ذریعے تناؤ کم کریں۔
روس کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ پاکستان اور افغانستان خطرناک تصادم سے اجتناب کریں اور اپنے اختلافات سیاسی و سفارتی ذرائع سے حل کریں۔
ادھر ایران نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذاکرات میں سہولت کاری کے لیے ہر ممکن تعاون کو تیار ہے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے بھی فوجی کارروائیاں فوری روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی خدشات اپنی جگہ اہم ہیں جبکہ افغانستان کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام بھی ضروری ہے۔
متعلقہ عنوانات
میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری، معلومات دینے والے کے لیے 1 لاکھ روپے انعام کا اعلان
29 August 2026
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان
29 August 2026
معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی
29 August 2026
آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن
29 August 2026
پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار
29 August 2026
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 31 اگست کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا
29 August 2026
پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک
29 August 2026
کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم
29 August 2026