LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پشاور: متنی تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ، فائرنگ کا سلسلہ جاری

Web Desk

27 February 2026

پشاور: متنی تھانے پر شدت پسند عناصر نے حملہ کر دیا جس کے بعد پولیس نے فوری ردعمل دیتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ اچانک کیا گیا تاہم اہلکاروں نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنا دیے۔ صورتحال کے پیش نظر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب بڈھ بیر تھانے پر بھی نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا۔ ملزمان ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک کانسٹیبل زخمی ہوا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔