LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، پاکستان کی خودمختاری وسالمیت کےلیےبھرپورحمایت کا اعادہ

Web Desk

27 February 2026

وزیراعظم شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے پی ایم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اورپاکستان کی خودمختاری وسالمیت کےلیے بھرپورحمایت کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران، وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان پائیداراسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ ، وزیراعظم لی کیانگ ، چینی قیادت اور عوام کو نئے چینی سال کے پرمسرت موقع پرمبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ انہوں نے اقتصادی، سلامتی اور ترقیاتی محاذوں پر پاکستان کے لیے چین کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے خاص طور پرسی پیک کا ذکرکیا۔

وزیراعظم نے چین اورپاکستان کے درمیان زراعت ، آئی ٹی ، کان کنی اور معدنیات میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان میں چینی اہلکاروں، سرمایہ کاری اور اداروں کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم پر بھی زور دیا۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم کو چین پاکستان تعلقات میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا اور چینی قیادت کا نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ انہوں نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔