ہم امن چاہتے ہیں مگر خطرات کا بھرپور جواب دیں گے: بیرسٹر گوہر
Web Desk
27 February 2026
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان جہاں بھی ممکن ہو اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ امن قائم کرے گا، تاہم ملک کو درپیش کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اللہ پاکستان کو ہمیشہ محفوظ رکھے اور ہر دشمن کو انجام تک پہنچایا جائے گا، پاکستان کیخلاف افغانستان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کی دعاؤں سے اپنے ملک کا دفاع کریں گی اور پوری قوم کی دعائیں اور حمایت ان کے ساتھ ہیں، انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ بھی لگایا۔
واضح رہے کہ آپریشن ’غضب للحق‘ کے تحت جوابی کارروائیوں میں اب تک 133 افغان خارجی ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پاک فوج کی جانب سے 27 پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کرنے اور 7 افغان پوسٹوں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مؤثر جوابی کارروائی میں 50 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز بھی تباہ کیے گئے ہیں
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026