الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم
Web Desk
17 November 2025
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں مقامی حکومتوں کے انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔
فیصلے کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی سیکشن 15 میں کی گئی ترمیم آئین سے ہم آہنگ نہیں۔
ای سی پی نے واضح کیا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت افسران کی تعیناتی کا اختیار صرف کمیشن کے پاس ہے۔ کمیشن ضرورت کے مطابق سرکاری محکموں، عدلیہ یا دیگر ریاستی اداروں سے ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز تعینات کر سکتا ہے۔
فیصلے میں یہ بھی قرار دیا گیا کہ سیکریٹری یونین کونسل کو مقامی حکومت کے انتخابات کا براہِ راست انتظامی اختیار نہیں دیا جا سکتا، اور مخصوص نشستوں کے انتخابات صرف الیکشن کمیشن کے نامزد افسران ہی کروائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں لوکل باڈیز الیکشن کیلئے سیکریٹری یونین کونسل کی تعیناتی لازمی نہیں، کیونکہ کمیشن ایک خودمختار اور آئینی ادارہ ہے اور مقامی حکومتوں کے انتخابات کرانا اس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
قانون کے تحت کمیشن مقامی حکومت کی مدت پوری ہونے کے 120 دن کے اندر انتخابات کرانے کا پابند ہے۔
ای سی پی کے مطابق اسلام آباد کی مقامی حکومت کی مدت 14 فروری 2021ء کو ختم ہو گئی تھی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026