LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا کراچی کے حالات موہنجوڈارو سے بھی بدتر ہیں: فاروق ستار مولانا فضل الرحمان 30 اگست کو اہم دورہ سندھ پر سکھر پہنچیں گے ڈیفنس رہائشی عمارت جھگڑا کیس، دو ملزمان کی ضمانت منظور حکومت پنجاب کا تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ فوجی اہلکاروں سے کرانے کا فیصلہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے: بلال بن ثاقب پمز سانحے کے بعد وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم کمالیہ یونیورسٹی میں زرعی فضلے سے توانائی بنانے کے منصوبے کا آغاز پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ یوکرینی صدر زیلنسکی کا فوج کو روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملے کرنے کا حکم برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک

پاک افغان کشیدگی: پاک فضائیہ نے افغانستان کی متعدد ملٹری تنصیبات تباہ کردیں

Web Desk

26 February 2026

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان سرحد پر ہونے والی بلااشتعال کارروائیوں کے جواب میں افغانستان میں فضائی حملے شروع کیے، جن میں ننگرہار کے اندر ایک بڑا ایمونیشن ڈیپو تباہ کر دیا گیا۔ حملے کے دوران دیگر اہم علاقوں میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کابل، قندھار اور پکتیا میں بھی اہم ملٹری تنصیبات کو فضائی حملوں میں نقصان پہنچا۔ کابل میں دو بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز تباہ ہوئے، جبکہ قندھار میں ایک کور ہیڈ کوارٹر، ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر، ایمونیشن ڈیپو اور لاجسٹک بیس کو بھی تباہ کیا گیا۔ پکتیا میں ایک کور ہیڈ کوارٹر پر بھی حملہ کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی سے طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوئے اور 8 جنگجو ہلاک ہوئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر تقریباً 44 طالبان ہلاک ہو چکے ہیں۔