LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا کراچی کے حالات موہنجوڈارو سے بھی بدتر ہیں: فاروق ستار مولانا فضل الرحمان 30 اگست کو اہم دورہ سندھ پر سکھر پہنچیں گے ڈیفنس رہائشی عمارت جھگڑا کیس، دو ملزمان کی ضمانت منظور حکومت پنجاب کا تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ فوجی اہلکاروں سے کرانے کا فیصلہ پاکستان ڈیجیٹل معیشت کیلئے تیار ہے: بلال بن ثاقب پمز سانحے کے بعد وفاقی سرکاری ہسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم کمالیہ یونیورسٹی میں زرعی فضلے سے توانائی بنانے کے منصوبے کا آغاز پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ یوکرینی صدر زیلنسکی کا فوج کو روس پر روزانہ ایک ہزار ڈرون حملے کرنے کا حکم برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک

بھارتی وزیراعظم کا دورہ اسرائیل افسوسناک ہے، ایرانی وزیرخارجہ کی کڑی تنقید

Web Desk

26 February 2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا اسرائیل کا دورہ افسوسناک ہے، ایران انسانی حقوق کے خلاف پالیسیوں اور اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔

مودی کے دورہ اسرائیل پر شدید تنقیدکرتےہوئے ایرانی وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت فلسطین کے مسئلے پر فعال کردار ادا کرے ،مودی اسرائیل کے دورے میں  فلسطینی عوام کے حقوق کا معاملہ ضرور اٹھائیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیوں نے پورے علاقے کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے، بین الاقوامی ادارے بھی انسانی بحران کی سنگینی کی تصدیق کر چکے ہیں۔ایران اسرائیل جیسی حکومت کے ساتھ تعلقات بڑھانے کو مناسب نہیں سمجھتا، اسرائیل بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔