چمن میں گھرمیں سلنڈردھماکے سے 7بچے جاں بحق، خواتین سمیت 17افرادزخمی
Web Desk
26 February 2026
بلوچستان کے علاقے چمن میں ایک گھر میں سلنڈر دھماکے سے7بچے جاں بحق ہوگئے۔سرحدی شہرچمن کے علاقے تورپل کے قریب ایک رہائشی گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے شدید دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 7 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے میڈیاکو بتایا کہ تور پل کے قریب حاجی علاؤ الدین نامی شخص کے گھر بچے افطاری کے لیے دودھ اور لسی لینے کے لیے جمع تھے کہ سلنڈر اچانک پھٹ گیا، جس سے 2کمروں کاگھرمکمل طور پر منہدم ہو گیا اور ملبے تلے دب کر 7 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت17 افراد زخمی ہوئے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی محلے سے بتایا جا رہا ۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔
زخمیوں کو فوری طور پر چمن سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور طبی عملہ الرٹ حالت میں ہے، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، دو شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہاہے ریسکیو اور امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کی گئیں۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026