بلوچستان کے ضلع ژوب میں فورسزکے 2آپریشنز، 18خوارج ہلاک
Web Desk
26 February 2026
بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 18خوارج کوہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 فروری کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 8 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔
25 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب میں ایک جامع کلیئرنس آپریشن کیا۔یہ آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے چھپے ہوئے عناصرکی تلاش کیلئے کیا گیا۔آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کی نقل و حرکت کو مختلف راستوں پر ٹریس کیا۔اور خواج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026