LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

حکومت ایک قدم بڑھے گی تو ہم دو قدم بڑھیں گے”، اپوزیشن اتحاد کا مذاکرات کی آفر پر مثبت جواب کا فیصلہ

Web Desk

26 February 2026

اسلام آباد میں گزشتہ شب تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت اپوزیشن اتحاد کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں شاہد خاقان عباسی، مصطفیٰ نواز کھوکھر، اسد قیصر اور علامہ ناصر عباس سمیت مرکزی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت کی مذاکرات کی پیشکش کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سیاسی مسائل کے حل کے لیے ڈائیلاگ کا راستہ اختیار کیا جائے۔ اتحاد نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو حکومت سے رابطے کرنے کا مکمل اختیار دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور عاطف خان نے تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن اتحاد رمضان المبارک میں اہم حکومتی شخصیات سے رابطہ کرے گا، تاہم انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ مذاکرات کے لیے ماحول سازگار بنایا جائے اور سیاسی انتقام کا سلسلہ بند کیا جائے۔