رہائی فورس ہر صورت بنے گی، پارٹی علیمہ خان کے ساتھ کھڑی ہے، شفیع جان
Web Desk
25 February 2026
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے فورس ہر صورت تشکیل دی جائے گی اور یہ فیصلہ پہلے ہی طے پا چکا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شفیع جان نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں بانی پی ٹی آئی کو جیل سے دوسری بار اسپتال منتقل کیا گیا، جو جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وکلا کو چاہیے کہ وہ بانی کے تمام کیسز کی پیروی کریں۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بانی کی صحت کے معاملے پر پارٹی علیمہ خان کے ساتھ کھڑی رہے گی اور پہلے دن سے موقف ہے کہ بانی کی صحت پر فیملی بولے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈرز موجود ہیں، لیکن عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
شفیع جان نے واضح کیا کہ رہائی فورس کی تشکیل اسٹریٹ موومنٹ کے تناظر میں کی جا رہی ہے، اور اس فورس کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس فورس کی ممبر شپ رمضان کے بعد مکمل کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026