LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

اسمگلنگ سے قومی معیشت کو 750 ارب روپے کا نقصان، ایف بی آر کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

Web Desk

25 February 2026

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں جاری اسمگلنگ کے باعث قومی معیشت کو 750 ارب روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے، جس سے رسمی اور دستاویزی معیشت شدید متاثر ہوئی ہے۔

اجلاس کے دوران ممبر کسٹمز آپریشنز شکیل شاہ نے بتایا کہ اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت نے نہ صرف قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا بلکہ مقامی منڈیوں کا توازن بھی بگاڑا، جائز کاروبار کو متاثر کیا اور متوازی معیشت کو فروغ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جہاں خطرے کی بنیاد پر نگرانی اور جانچ پڑتال کی جائے گی تاکہ ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کی مؤثر روک تھام ممکن ہو سکے۔

کمیٹی کے چیئرمین نوید قمر نے سوال اٹھایا کہ کیا ان اسٹیشنز پر سو فیصد گاڑیوں اور سامان کی نگرانی جدید نظام کے ذریعے ہوگی، جس پر ممبر کسٹمز آپریشنز نے وضاحت کی کہ نگرانی خطرے کے تعین کی بنیاد پر کی جائے گی۔

اجلاس میں ایف بی آر کے مجوزہ سرکاری شعبہ ترقیاتی پروگرام برائے 2026-27 پر بھی غور کیا گیا، جس کے لیے 49 ارب 22 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام سے 250 ارب روپے کی اضافی وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

شکیل شاہ نے بتایا کہ بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ اقدامات کے نتیجے میں پیٹرولیم شعبے سے 188 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ روایتی طریقہ کار سیکیورٹی مسائل، جغرافیائی رکاوٹوں اور وسائل کی کمی کے باعث مؤثر ثابت نہیں ہو سکا، اسی لیے جدید نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں 25 ڈیجیٹل کسٹمز اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں اور 10 اہم چیک پوسٹوں کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے، جبکہ فنانس ایکٹ 2025 کے تحت بورڈ کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی مقام کو ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن قرار دے سکے اور متعلقہ قواعد و ضوابط مرتب کر سکے۔