LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ نیپال میں شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 162 سے زائد افراد ہلاک، 403 لاپتہ امریکا، اسرائیل آئی اے ای اے پر ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کیلئے دباؤ ڈال رہے ہیں: ایران دشمن کا کوئی بھی غلط اقدام فوری جوابی کارروائی کا باعث بنے گا: ایرانی فوج یوکرینی حملے: روس کا اہم انفراسٹرکچر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کشیدگی میں کمی کی کوششیں: قطری وزیراعظم آج ایران کا دورہ کریں گے اقوام متحدہ کا اسرائیل سمیت تمام فریقین سے لبنان میں بلاامتیاز کارروائیاں روکنے کا مطالبہ

قومی ہاکی ٹیم میں اہم تقرریاں، اولمپئن سمیع اللہ چیف سلیکٹر مقرر

Web Desk

25 February 2026

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھیل کی بحالی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اولمپین سمیع اللہ کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے۔

فیڈریشن کے اعلامیے کے مطابق سمیع اللہ خان، جو ’’فلائنگ ہارس‘‘ کے لقب سے شہرت رکھتے ہیں، کی تقرری سابق کپتان حسن سردار اور اولمپین اصلاح الدین پر مشتمل کمیٹی کی سفارش پر عمل میں لائی گئی۔

فیڈریشن نے قومی ہاکی کی بہتری کے لیے ایک جامع روڈ میپ بھی جاری کیا ہے، جس کے تحت ٹیم کی تشکیل مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی جبکہ نئے ڈھانچے اور معاون عملے کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں کے لیے باقاعدہ شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مسابقتی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ اس کے علاوہ امپائرز اور آفیشلز کی تربیت کے لیے جدید تکنیکی تعلیم کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

فیڈریشن نے تعلیمی اداروں میں ہاکی کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے انٹر اسکول اور انٹر کالجیٹ مقابلوں کے انعقاد اور ہائی پرفارمنس سینٹر کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہاکی کو دوبارہ عروج پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے سمیع اللہ خان کی قیادت میں ایک مضبوط اور متوازن ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

فیڈریشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور ہاکی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس روڈ میپ کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کریں تاکہ قومی کھیل کو دوبارہ عالمی سطح پر نمایاں مقام دلایا جا سکے۔