بھارتی عمرہ زائرین کی بس اور ڈیزل ٹینکر میں تصادم، 42 افراد جاں بحق
Web Desk
17 November 2025
سعودی عرب کے شہر مدینہ کے قریب ایک بس اور ڈیزل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 42 افراد جاں بحق ہوگئے، مقامی میڈیا کے مطابق بس میں سوار افراد بھارتی عمرہ زائرین تھےجن میں سے بعض حیدرآباد کے رہائشی ہیں۔ بھارتی ریاست تلنگانہ کی حکومت نے بتایا کہ وہ ریاض میں بھارتی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں ہے۔ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے نئی دہلی کے اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ سفارت خانے کے حکام کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور معاملے کو جلد از جلد حل کریں۔ واقعہ رات تقریباً 1 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا جب مفریحات کے نزدیک بس ایک ڈیزل ٹینکر سے جا ٹکرائی۔ بس میں سوار اکثر مسافر اس وقت سو رہے تھے، جس کی وجہ سے آگ لگنے کے بعد بچنے کے مواقع نہ ہونے کے برابر تھے۔
متعلقہ عنوانات
برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا
23 September 2026
معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان
23 September 2026
توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ
23 September 2026
جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد
23 September 2026
صدر پوتن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، کریملن
23 September 2026
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ‘مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ’ کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
23 September 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی
23 September 2026
پاکستان کےنئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ
23 September 2026