بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان اورفتنہ الخوارج کے34دہشت گردہلاک
Web Desk
25 February 2026
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی پراکسیزفتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف آپریشنز کے دوران 34دہشت گردوں کوہلاک کردیا۔
انٹرسروسزپبلک ریلیشنز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حالیہ دنوں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں تیز کردی ہیں، 24 فروری کو خیبرپختونخوا میں 4 مقابلوں میں 26 خوارج ہلاک ہوئے، یہ خوارج بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے وابستہ تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ حسن خیل شمالی وزیرستان کے قریب سرحد پار دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، سکیورٹی فورسز نے درانداز گروہ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، درست اور مہارت سے کی گئی کارروائی میں ایک خوارج ہلاک ہوا، ہلاک خوارج کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی۔
ادھر لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 خوارج مارے گئے، بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دوجھڑپوں کے دوران 10 خوارج ہلاک ہوئے، میرعلی شمالی وزیرستان میں 12 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سبمبازہ ژوب بلوچستان میں جھڑپ کے دوران فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026