پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد
Web Desk
25 February 2026
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے تحت دفعہ 144 نافذ کر کے آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
یہ پابندی 30 روز کے لیے نافذ العمل رہے گی (اجرا کی تاریخ: 25 فروری 2026) غیر ریگولیٹڈ ڈرونز کے استعمال کو عوامی جان و مال اور سرکاری امور میں مداخلت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
استثنیٰ (Exceptions): انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ہالز اور مارکیز کے اندر چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم اس کی تمام تر ذمہ داری ایونٹ آرگنائزر پر ہوگی۔محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تمام متعلقہ اداروں کو اس حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026