کراچی: سی ٹی ڈی کی ملیر میں بڑی کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ کا مواد برآمد
Web Desk
25 February 2026
کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) سندھ نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر کراچی کے علاقے ملیر میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق، اس کامیاب آپریشن میں کالعدم تنظیم ‘فتنہ الہندوستان’ سے وابستہ ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس سے شہر میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام ہو گیا ہے۔
گرفتار دہشت گرد: ملزم کی شناخت عصمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔دہشت گرد کے قبضے سے بڑی مقدار میں بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کیا گیا ہے۔تنظیمی تعلق: ابتدائی تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم بی ایل اے (BLA) سے ہے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کے تانے بانے پڑوسی ملک سے ملتے ہیں اور اسے وہیں سے ٹارگٹ ملتے تھے۔پولیس کے مطابق، گرفتار دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور سکیورٹی حکام کو نیٹ ورک کے دیگر ارکان کے حوالے سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026
بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
19 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات مکمل، پٹرولیم لیوی میں کمی کیلئے پیکیج تیار: لیاقت بلوچ
19 November 2026
سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، موت مشکوک قرار
19 November 2026